پنجاب ٹیچرز یونین کا بہاولنگر عملے کے رویے کے خلاف احتجاج


بہاولنگر : پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل منچن آباد کا اکاونٹس آفیسر بہاولنگر اور عملہ کیخلاف احتجاج ، منچن آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق امجد السلام صدر پنجاب ٹیچرز یونین کا احتجاج کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اکاونٹس آفس کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ اکاونٹس آفیسر اور انکے عملہ کا رویہ نامناسب ہے۔

اکاونٹس آفس کا عملہ کوالیفکیشن الاؤنسز پر بلاجواز اعتراضات سمیت دیگر مختلف بلز کی منظوری میں مبینہ طور پر رشوت طلب کرتا ہے۔بیووگان کے پنشن کیسز میں رشوت کے لئے تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں ، صدر ٹیچرز یونین نے الزام عائد کیا کہ کرپٹ اہلکاران کی اکاونٹس آفس میں اجارہ داری ہے لہذا اکاونٹس آفیسر کو تبدیل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔ انعام اللہ اکاونٹس آفیسر بہاولنگر نے احتجاج کے متعلق اپنے موقف میں بتایا کہ اساتذہ کو اگر کسی قسم کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائیگا۔