لاہور: ہنجروال میں ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کی زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے 55 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی۔ مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا خواتین کے مخصوص مسائل کے حوالے سے انہیں مفید مشورے بھی دیں گی جبکہ ڈاکٹر سمیرا آصف بارا فری الڑاساونڈ کے لیے دوپہر 1 سے 2 بجے تک کیمپ میں موجود ہوں گی۔
ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔
بشکریہ(نیو نیوز)