جوہانسبرگ: جنوبی افریقا میں کھیلے جانے والی 4 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پروٹیز ٹیم نے پاکستان کو باآسانی ہرا کر پہلے میچ کا بدلہ لے لیا۔
پاکستان کی جانب سے دیئے جانے والے 141 رنز کے ہدف میں پروٹیز ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز جانِ من مالان اور مارکرم نے کیا، دونوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے قومی باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور زبردست شارٹس کھیلے۔
جنوبی افریقا کو پہلا نقصان پانچویں اوور میں اٹھانا پڑا جب جانِ من مالان 15 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بن گئے۔ محمد حسنین کی گیند پر لوبی 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
وہیل مچھلی کی خوفناک حرکت نے دل دہلا دیے
مارکرم نے مسلسل دوسرے میچ میں ففٹی بنائی اور 54 سکور پر آؤٹ ہوئے، ان کی اس اننگز میں 7 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ عثمان قادر نے وکٹ حاصل کی۔ بلجون کی اننگز 2 سکور تک محدود رہی اور لیگ سپنر کی گیند پر محمد رضوان نے کیچ تھاما۔
پروٹیز کرکٹ ٹیم نے ہدف 14 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کلاسن نے 36 جبکہ لنڈے نے 20 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ عثمان قادر نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
اس سے قبل قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد رضوان نے کیا، شرجیل خان کی 5 سال بعد ٹی 20 کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے 27 ستمبر 2016 کو آخری بار ٹی 20 میچ کھیلا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، گزشتہ پانچ میچوں میں رنز مشین کہلانے والے محمد رضوان پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر لنڈے کا نشانہ بن گئے۔ شرجیل خان بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے۔ 8 سکور بنا کر لنڈے کی گیند پر مارکرم کو کیچ دے بیٹھے۔
محمد حفیظ کی اننگز کا بھی خاتمہ لنڈے نے کیا، آل راؤنڈر نے 32 سکور کی باری کھیلی، حیدر علی 9 گیندوں پر 12 رنز بنا کر تبریز شمسی کا شکار بن گئے۔
دیگر بیٹسمینوں میں فہیم اشرف 5، حسن علی12، بابر اعظم 50، عثمان قادر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 140 رنز بنائے، لِنڈے، ولیم نے 3.3 شکار کیے۔
شام میں دھنسنے کا خطرہ
بشکریہ(نیو نیوز)