اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے صدر اور وزیراعظم نے اپنی باری کا انتظار کیا اور ویکسین لگوائی ، میں این سی او سی کا سربراہ ہوں ، میں بھی اپنی باری کا انتظار کر رہا ہوں ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک میں تقریباً 13 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جبکہ 9 لاکھ سے زائد ویکسین ابھی دستیاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانا تھا ، اُس وقت کئی لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز رجسٹرڈ ہوئے تھے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں 60 سے 70 ہزار یومیہ ویکسی نیشن کی جا رہی ہے ۔ عید کے بعد ویکسی نیشن کی تعداد ڈیڑھ سے دو لاکھ تک لے جانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانا شروع کر دیں گے ۔

اسد عمر نے بتایا کہ عالمی وبا کی ویکسین کے لیے رجسٹریشن دس فیصد سے بھی کم لوگوں نے کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ویکسین کی جتنی طلب ہے اتنی سپلائی نہیں ہے ، یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی ۔ یورپ بھی ویکسین باہر سے لینے کا سوچ رہا ہے ۔