مفت کا وائی فائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی انتظامیہ نے شہریوں کو مفت وائی فائی سروس کے استعمال سے خبردار کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے سے صارفین ہیکرز کے ہاتھوں نقصان اٹھاسکتے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سروس یوں تو بآسانی میسر ہوتی ہے مگر اس کے بے حد نقصانات بھی ہوتے ہیں ۔

ابوظہبی ڈیجیٹل اتھارٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹؤیٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صارفین مفت وائی فائی سروس کو استعمال کرنے سے قبل وی پی این کا استعمال کریں تاکہ ان کا ڈیٹا محفوظ رہ سکے ۔

انہوں نے بتایا کہ سائیبر جرائم کرنے والے افراد بھی اکثر انہیں وائی فائی کا استعمال کررہے ہوتے ہیں تاکہ اپنے شکار کو باآسانی گرفت میں لاسکیں ۔