نیویارک : فیس بک کے صارفین اب معلمو کرسکتے ہیں کہ ان کے فون نمبرز اور ڈیٹ انٹرنیٹ پر لیک ہو اہے یا نہیں ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فیس بک کے پچاس کروڑ سے زیادہ صارفین کی معلومات ہیک ہوئی ہیں جن میں ان کے فون نمبرز ، نام ، گھروں کے پتے ، ای میل ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق صارفین یہ جاننے کے یے آن لائن ٹول استعمال کرسکتے ہیں ، تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ ان کے نمبر کا ڈیٹا لیک تو نہیں ہوا۔
دوسری جانب فیس بک نے اس ضمن میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پرانا ڈیٹا ہے جس کی رپورٹ دوہزار انیس میں دی گئی تھی ، ہم نے اگست میں اس مسلے ک احل ڈھونڈ لیا تھا۔
خیال رہے کہ فیس کئی سالوں سے ڈیٹا سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل سے دوچار ہے ۔