کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور ان کے ساتھی اداکار امیر گیلانی کے درمیان شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں، جبکہ کچھ پیجز پر یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کی شادی گزشتہ روز ہوئی ہے۔
انسٹاگرام پر ان دونوں کے مداح اس خوشخبری پر خوش ہیں اور انہیں نیک خواہشات دے رہے ہیں۔ تاہم، ابھی تک نہ تو ماورا حسین اور نہ ہی امیر گیلانی کی جانب سے اس شادی کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.