کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

81

مظفر آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔ اس دوران انہوں نے کشمیر میں تعینات افسران اور سپاہیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی بھی بھرپور ستائش کی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی جنگی تیاری اور بلند حوصلہ دشمن کی ہر اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے جوانوں کی غیر متزلزل عزم اور چوکسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تیاری پاکستان کی دفاعی قوت کا مظہر ہے۔

آرمی چیف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلح افواج کو ہر ممکن اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.