یوم یکجہتی کشمیر پر پاک فوج کا کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا پیغام

74

راولپنڈی : یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں اپنے غیر متزلزل تعاون کا عہد کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور ان کی آزادی کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا، جو کئی دہائیوں سے بھارت کے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ پاک فوج نے کہا کہ کشمیری عوام پر ریاستی جبر اور بربریت کے باوجود ان کا حوصلہ برقرار ہے۔

 

پاک فوج کے ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کشمیر کے مسئلے میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ان کا پیغام تھا: "پاکستان زندہ باد! کشمیر زندہ باد!”

تبصرے بند ہیں.