کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کے لیے سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے ایڈیشن میں انڈیا چیمپیئنز نے پاکستان چیمپیئنز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، تاہم اس بار پاکستان چیمپیئنز مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستان چیمپیئنز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سرفراز احمد کی شمولیت کا اعلان کیا، جہاں انہیں "کیپٹن، لیڈر اور لیجنڈ” کے القابات سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی، اور ان کا وسیع تجربہ ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.