وزیراعظم کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت، پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز

106

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا، لیکن پی ٹی آئی ان مذاکرات میں شامل ہونے سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے نیک نیتی کے ساتھ پی ٹی آئی سے بات چیت کی اور انہیں تحریری مطالبات پیش کرنے کا کہا تھا۔

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور مذاکرات کریں، ہم ہاؤس کمیٹی تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں اور مذاکرات کے لیے دل سے آمادہ ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے باعث پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکی۔

تبصرے بند ہیں.