پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی

91

 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروا دی۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں یہ درخواست دائر کی۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ جلسے کا انعقاد عالیہ حمزہ، احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.