پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں، استحکام کا وقت آ چکا ہے ،احسن اقبال

55

لندن : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں اور اب ملک کو استحکام کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل عوام کی محنت پر منحصر ہے، نہ کہ صرف حکومت کی پالیسیوں پر۔

 

احسن اقبال نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان میں تانبے کے ذخائر نکالنے پر کام ہو رہا ہے اور چینی کمپنیاں ان ذخائر میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ سعودی عرب بھی پاکستان کے قدرتی وسائل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اگلے 10 سے 12 سال میں بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنے گا اور ان کا مقصد یہ ہے کہ وہاں کے ذخائر کا خام مال باہر نہ جائے، بلکہ وہاں ہی اس پر کام ہو۔

 

انہوں نے گوادر کی ترقی کے حوالے سے کہا کہ چین نے وہاں اسپتال اور اسکول بنائے ہیں اور مقامی کمیونٹی کے لیے اسکالرشپ بھی فراہم کی ہیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں گوادر کے لیے فنڈز روکے گئے تھے، لیکن ان کی حکومت نے وہاں پانی، بجلی اور ایئرپورٹ جیسے مسائل حل کیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.