لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز میں دوبارہ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے شادی پر انہیں مبارکباد اور دعائیں دیں۔
نیلم منیر نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی تھی، مگر اب وہ نئے جذبے اور توانائی کے ساتھ واپس آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کے ذریعے انہیں بے شمار محبت ملی اور وہ اس محبت کو مزید بڑھانے کے لیے دوبارہ کام شروع کرنے جا رہی ہیں۔
نیلم منیر نے اپنے مداحوں، عزیز و اقارب، انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسز کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کا ہمیشہ ساتھ دیا۔
نیلم منیر کی حالیہ شادی دبئی میں محمد راشد سے ہوئی ہے، جو دبئی پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں افسر کے طور پر کام کرتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.