میامی: بلوچستان کے ممتاز کھلاڑی شاہ زیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ KC52 جیت کر ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کی۔
شاہ زیب رند نے میامی میں ہونے والے مقابلے میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریوینرز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا۔
شاہ زیب کی اس کامیابی نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا سامان فراہم کیا ہے۔ وہ تین بار کے قومی ووشو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں، اور ان کی کامیابیاں نوجوانوں کے لیے ایک تحریک کا باعث ہیں۔
ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد شاہ زیب رند نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا، "یہ میری دوسری عالمی چیمپئن شپ جیتنے کی کامیابی ہے
تبصرے بند ہیں.