لاہور :محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج رات ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں سخت سردی کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم ٹھنڈا اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں میں سخت سردی کی توقع ہے۔
پنجاب کے مختلف حصوں میں سردی کا راج برقرار رہے گا، مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت موسم انتہائی سرد ہونے کی پیشگوئی ہے۔ خطہ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں ہلکی کہر چھانے کا امکان ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، اور گوجرانوالہ میں ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور ٹھنڈا رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں سخت سردی متوقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
لہہ میں منفی 13، گوپس میں منفی 11، اسکردو اور استور میں منفی 10، ہنزہ میں منفی 6، جبکہ قلات اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.