"حد سے تجاوز نہیں ہونا چاہیے”: متھیرا کا چاہت فتح علی خان کے رویے پر غصہ

129

اسلام آباد:مشہور ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وڈیو بغیر اجازت بنائی گئی اور شیئر کی گئی۔

متھیرا نے کہا کہ ان کی بے باکی کو غلط طور پر سمجھنا یا ان کی ذاتی حدود کو پار کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے وضاحت دی کہ جو وڈیو وائرل ہوئی، وہ ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان نے عجیب زاویے سے بنائی۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنے مہمانوں کی عزت کرتی ہیں، لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ انہوں نے کہا، "بولڈ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی مجھے بے تکلفی سے گلے لگائے یا پیچھے سے ہاتھ رکھے، یہ حد سے تجاوز ہے۔”

اداکارہ نے بتایا کہ چاہت نے وڈیو ہٹانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ابھی تک نہ وہ وڈیو ہٹائی گئی ہے اور نہ ہی معافی مانگی گئی۔ متھیرا نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض لوگ شہرت کے لیے اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی ذاتی حدود کا احترام کریں اور ان سے نہ گلے ملیں، نہ ہاتھ ملانے کی کوشش کریں۔

تبصرے بند ہیں.