صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

120

 

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا، اور تجارتی و اقتصادی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایرانی آرمی چیف نے پاکستان کے غزہ اور لبنان پر موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ایک دوسرے کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر، دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کی سلامتی اور علاقائی امن کے لیے مزید مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

تبصرے بند ہیں.