وزیراعظم کی جانب سے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تقرری کا اعلان

109

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں اور قونصل جنرلز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تعیناتیوں کا مقصد پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کو بہتر بنانا ہے۔

 

  • عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی سفیر مقرر کی گئی ہیں۔
  • رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے سفیر اور یورپی یونین کے لیے نمائندے ہوں گے۔
  • عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
  • نجیب درانی گھانا میں سفیر مقرر کیے گئے ہیں۔
  • زاہد حفیظ چوہدری انڈونیشیا میں خدمات انجام دیں گے۔
  • معظم شاہ ساؤتھ کوریا میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔
  • ملک فاروق کو ساؤتھ افریقہ میں تعینات کیا گیا ہے۔
  • شہریار اکبر چیک ریپبلک میں سفارت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔

 

  • شہباز کھوکر بیروت میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔
  • عادل گیلانی کو مراکش میں تعینات کیا گیا ہے۔
  • سید حیدر شاہ نیدرلینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
  • عامر شوکت مصر اور مرغوب سلیم بٹ سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر ہوں گے۔

 

  • زمان مہدی کو شکاگو میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
  • واجد ہاشمی ملبورن، تنویر بھٹی چین کے شہر چینگدو، اور امتیاز گوندل مانچسٹر میں قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

یہ نئی تعیناتیاں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانے اور عالمی سطح پر ملک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.