کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,14,599 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 308 پوائنٹس کی کمی آئی تھی اور یہ 1,14,495 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ آج کی تجارت میں مارکیٹ میں بہتری آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.