نیویارک : غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ترکیہ نے اس معاہدے کو اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب امداد کی ترسیل میں رکاوٹوں کو فوراً دور کرنا چاہیے اور دونوں فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔
سعودی عرب نے قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی کی تعریف کی اور کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اس معاہدے پر مکمل عمل کیا جانا چاہیے۔ سعودی عرب نے اسرائیلی فورسز کی مکمل واپسی کے لیے معاہدے پر ثابت قدم رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ترکیہ غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یمنی حوثیوں کی طرف سے مزاحمتی گروپوں کی حمایت کی بھی تعریف کی، جو معاہدے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.