نیویارک : چینی حکام نے ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ایلون مسک کو بیچنے کے بارے میں ابتدائی بات چیت شروع کر دی ہے، تاکہ ایپ پر امریکہ میں پابندی سے بچا جا سکے۔ اس بات چیت کا آغاز اس وقت ہوا جب یہ لگنے لگا کہ ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، چینی حکام چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک امریکہ میں بائیٹ ڈانس کے کنٹرول میں ہی رہے، مگر وہ ایلون مسک کی کمپنی ایکس (ٹوئٹر) کے ذریعے اس کی ممکنہ فروخت یا انتظامی تبدیلیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک اس بات پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ آیا ٹک ٹاک کو بیچنے کا عمل مکمل ہوگا یا نہیں۔ ایلون مسک، ٹک ٹاک یا چینی حکام کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
امریکہ میں 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، جس میں اس کی فروخت یا پابندی کا امکان ہے۔ اگر فروخت نہ ہوئی تو ایپ پر پابندی لگ سکتی ہے، مگر امریکی صدر جو بائیڈن اس کی مہلت بڑھا سکتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.