2. میٹا کا بڑا اقدام: واٹس ایپ میں نیا AI ٹیب متعارف

106

کیلیفورنیا :میٹا نے 2025 کے آغاز میں واٹس ایپ میں ایک اہم اپڈیٹ کا عندیہ دیا ہے، جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو ایپ کے مختلف حصوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا AI ٹیب شامل کیا گیا ہے، جہاں صارفین متعدد جدید AI ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

مشہور AI کریکٹرز: صارفین ان کریکٹرز کے ذریعے منفرد انداز میں بات چیت کر سکیں گے۔
AI اسٹیکرز اور تصاویر: AI کے ذریعے بنائے گئے اسٹیکرز اور تصاویر اب ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی، جس سے ان کا استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔
میٹا AI سرچ انجن: AI ٹیب میں میٹا کا جدید سرچ انجن بھی شامل کیا گیا ہے، جو تلاش کے تجربے کو بہتر بنائے گا۔

میٹا نے واٹس ایپ کے کمیونیٹیز ٹیب کو ختم کر کے اسے چیٹس ٹیب میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد AI فیچرز کو نمایاں بنانا اور ایپ کو زیادہ سہل بنانا ہے۔

میٹا واٹس ایپ میں کاسٹیوم AI بوٹس کا نیا فیچر لانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ فیچر انسٹاگرام کے AI اسٹوڈیو سے زیادہ جدید ہوگا۔ تاہم، رپورٹ کے مطابق، زیادہ تر صارفین پہلے سے موجود بوٹس یا حقیقی لوگوں سے چیٹ کو ترجیح دیں گے۔

یہ تبدیلیاں فی الحال بیٹا ورژن میں پیش کی گئی ہیں، اور یہ واضح نہیں کہ انہیں عام صارفین کے لیے کب تک جاری کیا جائے گا۔

یہ اپڈیٹ واٹس ایپ کو ایک جدید اور AI پر مبنی پلیٹ فارم بنانے کی جانب میٹا کا ایک اہم قدم ہے۔

تبصرے بند ہیں.