سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری اور مشکلات

91

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، خاص طور پر بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی 11، گوپس اور استور میں منفی 10، جبکہ لہہ میں منفی 9 تک پہنچ گیا ہے۔ گلگت اور کالام میں منفی 7، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی 6، اور دیر و چترال میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔

 

بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث منظر دلکش ہو گئے ہیں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔ تاہم، چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور چترال کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ اس شدید سردی میں لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے تاکہ سردی سے محفوظ رہا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.