ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، دسمبر تک 3.1 بلین ڈالر وصول: وزیراعظم شہباز شریف

73

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک بار پھر ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں یہ اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ملک سے محبت اور ترقی میں شمولیت کے عزم کا مظہر ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے سے معیشت کی مضبوطی کے خلاف منفی دعوے دم توڑ چکے ہیں اور یہ پیش رفت ملک کی روشن مستقبل کی امیدوں کو تقویت دیتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.