لاس اینجلس : لاس اینجلس میں جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے جس نے 29 ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ جلا دیا ہے۔ اب تک 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تین دن گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
آگ کے باعث 95 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں اور 1 لاکھ 80 ہزار افراد کو فوری طور پر علاقے سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس آتشزدگی نے 2 ہزار سے زائد گھروں اور عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جن میں ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کے قیمتی گھر بھی شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات 50 ارب ڈالر سے زائد ہونے کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
خشک موسم اور تیز ہواؤں کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اور حکام صورتحال کو قابو کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.