وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کا خدشہ

100

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں وائرلیس راؤٹرز کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خطرات پر توجہ دلائی گئی ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وائی فائی نیٹ ورک پر ٹریفک کی مداخلت اور انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طریقے سے موڑنے کے امکانات ہوتے ہیں، جس سے حساس معلومات کے چوری ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

 

کابینہ ڈویژن نے وائی فائی کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے چند احتیاطی تدابیر تجویز کی ہیں، جن میں وائی فائی پاسورڈ کو پیچیدہ رکھنا، وائی فائی کا نام اور آئی ڈی کو چھپانا، اور گیسٹ نیٹ ورک کو بند کرنا شامل ہے۔ یہ اقدامات غیر مجاز رسائی سے بچاؤ کے لیے اہم ہیں۔

 

مراسلے میں کہا گیا کہ وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے فائلز اور ڈائریکٹریز کی شیئرنگ بھی آسان ہوتی ہے، جو معلومات کی حفاظت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے اس مراسلے کے ذریعے حکومتی اداروں کو وائرلیس نیٹ ورک کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.