اسلام آباد: وائی فائی اور وائرلیس نیٹ ورک کے ذریعے حساس معلومات کے چوری ہونے کے خطرات کے پیش نظر کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو ایک اہم مراسلہ جاری کیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت کی جا سکتی ہے، جس سے حساس معلومات کے غیر محفوظ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، راؤٹرز کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ راستوں پر منتقل کیا جا سکتا ہے، جس سے معلومات کی حفاظت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے محکموں کو وائی فائی کے پاسورڈز کو مضبوط بنانے، وائی فائی نیٹ ورک کا نام اور آئی ڈی کو خفیہ رکھنے، اور گیسٹ نیٹ ورک کو بند کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ معلومات کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے اور چوری کے خطرات سے بچا جا سکے۔
یہ اقدامات حکومت کی جانب سے وائرلیس نیٹ ورک کے ذریعے ہونے والے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.