خالد انعم کا معاشی بحران کے باوجود پاکستانی قوم کے خرچ کرنے کے انداز پر دلچسپ تبصرہ

96

لاہور : پاکستان کے معروف اداکار خالد انعم نے ملک کی معاشی صورت حال اور پاکستانی قوم کے خرچ کرنے کے انداز پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ملک دنیا کے بڑے معاشی طاقتوں جیسے امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے۔

 

خالد انعم نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر شخص اپنی مالی حالت سے کہیں زیادہ خرچ کر رہا ہے، اور یہ حقیقت ہے کہ لوگ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر نکل کر زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

اداکار نے زندگی کو سادہ اور بہتر بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ "پیسے اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے بچوں کو بلائیں، وکیل کو نہیں۔”

 

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کے اس پیغام سے اتفاق کیا ہے اور ان کی باتوں کو حقیقت کے قریب سمجھا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس وقت ہمیں اپنی زندگی کی ترجیحات پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور سادگی کو اپنانا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.