واشنگٹن : امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکہ کا حصہ بنانے کی دھمکی دی ہے، اور کہا کہ اگر کینیڈا امریکہ کے ساتھ ضم ہو جائے تو وہاں کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔
ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ امریکہ کی 51ویں ریاست بن جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کینیڈا کو مالی طور پر سپورٹ کرنے کے لیے تجارتی خسارے اور سبسڈیز کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کو ان مسائل کا علم تھا، اس لیے انہوں نے استعفیٰ دیا۔
تبصرے بند ہیں.