غزہ میں جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے میجر اور کیپٹن ہلاک

56

تل ابیب : غزہ میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ایک میجر اور ایک کیپٹن ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 24 سالہ کیپٹن شخنازی اور 28 سالہ میجر ریواہ ہلاک ہو گئے ہیں ۔

 

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے بتایا کہ اس لڑائی میں 4 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ ان ہلاک ہونے والے فوجی افسران اور 2 سپاہیوں کا تعلق نہال بریگیڈ 932 بٹالین سے تھا۔ اب تک غزہ میں جاری زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 397 تک پہنچ چکی ہے، جن میں حالیہ ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.