مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ میں نفل نماز پڑھنے کی پابندی ختم

56

مدینہ منورہ: مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ میں نفل نماز پڑھنے کی سالانہ پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق اب زائرین موبائل ایپ "نسک” کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر کے ریاض الجنہ میں نفل نماز ادا کر سکیں گے۔

 

انتظامیہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں موجود زائرین بھی اس ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نفل نماز پڑھنے کے لیے پرمٹ لے سکیں گے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک نئی پالیسی کے تحت ہر زائر کو سال میں صرف ایک بار ریاض الجنہ میں نفل پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی، اور اس پرمٹ کا اطلاق سعودی شہریوں اور غیر ملکی مقیم افراد پر بھی ہوتا تھا۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق، اب ہر 365 دن بعد ہی پرمٹ جاری کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.