واشنگٹن : امریکا کی مشرقی ریاستوں میں موسم سرما کے ایک طاقتور طوفان کی وجہ سے 25 ریاستوں میں شدید برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ مغربی کنساس سے لے کر میری لینڈ، ڈیلاویئر اور ورجینیا تک کے علاقے اس طوفان کی لپیٹ میں ہیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 6 کروڑ افراد متاثر ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کچھ علاقوں میں 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور 10 سالوں میں سب سے زیادہ 15 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریاست کنساس میں ایک دن میں 50 ٹریفک حادثات ہوئے ہیں، جن میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر سے بچنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حادثات میں مزید اضافہ نہ ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برفباری اور طوفانی ہواؤں کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
تبصرے بند ہیں.