الاسکا : ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جہاں رہتا ہو، وہاں زندگی کی تمام ضروری سہولتیں جیسے بازار، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروریات دستیاب ہوں۔ تاہم، ایک ایسی عمارت بھی ہے جو اپنے اندر ایک پورے شہر کی تمام سہولتیں رکھتی ہے۔
یہ دلچسپ عمارت امریکی شہر الاسکا میں واقع ہے، جو 14 منزلہ ہے اور اس میں صرف 263 رہائشی مقیم ہیں۔ ان رہائشیوں کو اپنی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس عمارت کی پہلی منزل پر سکول، ہسپتال، پولیس سٹیشن، چرچ، لانڈری روم، گروسری سٹور، جم، کیفے اور دیگر ضروری خدمات موجود ہیں۔
اس عمارت کے رہائشی زیادہ تر کام بھی عمارت کے قریب واقع بندرگاہ سے کرتے ہیں، جو صرف 100 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ عمارت اصل میں دوسری جنگ عظیم کے دوران فوجی بیرک کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ بعد میں، 1956 میں اسے کثیر المنزلہ عمارت میں تبدیل کر دیا گیا، جسے آج ایک اپارٹمنٹ کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اس علاقے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں برف باری مسلسل ہوتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے لوگ سردی سے بچنے کے لیے عمارت سے باہر نکلنے کی بجائے اپنی تمام ضروریات عمارت کے اندر ہی پوری کرتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.