لاہور : پاکستان میں 2025 کا نیا سال شاندار انداز میں منایا گیا۔ مختلف شہروں میں آتشبازی کے دلکش مظاہروں نے آسمان کو رنگوں سے بھر دیا، اور شہریوں نے خوشی سے نئے سال کا استقبال کیا۔ اسلام آباد، کراچی، اور پشاور میں آسمان رنگ و روشنی سے روشن ہوگیا، اور فائر ورکز کا منظر بے حد حسین تھا۔
لاہور کے لبرٹی چوک کو رنگین روشنیوں سے سجایا گیا، جہاں لوگوں نے بھرپور طریقے سے جشن منایا۔ کراچی کے بحریہ ٹاؤن میں میوزیکل شو اور ڈانسنگ فاؤنٹین کی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیزر لائٹ شو نے محفل کی رونق میں اضافہ کیا۔
کلفٹن میں باغ ابن قاسم میں بھی جشن کا اہتمام کیا گیا، جہاں کے ایم سی کے میوزیکل ایونٹ میں لوگ خوشی سے جھومتے رہے۔ نیا سال پاکستان بھر میں محبت اور خوشی کا پیغام لے کر آیا، اور ہر طرف جشن کا سماں تھا۔نئی بات میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے اہل وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک ہوں ۔
تبصرے بند ہیں.