پنجاب میں شدید دھند، متعدد موٹر وے بند

60

لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے کئی موٹر وے بند کر دی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، ایم 2 موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔

 

اسی طرح، ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک، ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان تک، اور ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کی شدت کے سبب بند ہے۔ موٹر وے پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر کے دوران دھند کی شدت سے آگاہ رہیں۔

تبصرے بند ہیں.