اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئے

107

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو کو پروسٹیٹ کے شدید انفیکشن کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے ان کی پروسٹیٹ نکالنے کی تجویز دی ہے، جس کے لیے انہیں چند دن اسپتال میں رکھنا ہوگا اور سرجری کی جائے گی۔

نیتن یاہو کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم کی بیماری کے سبب ان کے خلاف چلنے والے کرپشن کیسز کی سماعت کو چند دن کے لیے ملتوی کیا جائے۔ وکیل نے بتایا کہ نیتن یاہو نے حال ہی میں اسپتال میں ٹیسٹ کروایا تھا جس میں پیشاب کی نالی کا انفیکشن پایا گیا، اور علاج کے طور پر پروسٹیٹ کی سرجری ضروری ہے۔

 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی سرجری اتوار کو مکمل بے ہوشی میں کی جائے گی اور وہ کچھ دن اسپتال میں رہیں گے۔ اس وجہ سے ان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس ہفتے کی گواہیوں کو منسوخ کیا جائے، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو پر تین فراڈ کے الزامات ہیں اور ایک رشوت ستانی کے کیس میں تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.