مال آف ایمریٹس کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی

76

دبئی:  دبئی کے مال آف ایمریٹس کے قریب ایک عمارت میں آگ لگ گئی، جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں تین منٹ کے اندر متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کے لیے بھرپور کوشش کی اور ریسکیو حکام بھی امدادی کاموں میں مصروف ہو گئے۔

 

پولیس نے بتایا کہ آگ عمارت کے 10 سے 12 فلیٹس میں پھیل گئی تھی، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ کو بروقت قابو کر لیا گیا۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔۔ اس کے علاوہ، اتوار کی دوپہر دبئی مرینہ کی بوٹ میں بھی آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

تبصرے بند ہیں.