اسلام آباد: پشاور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ اعجازالحسن مختصر علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پا گئے۔
جسٹس اعجازالحسن نے 2000 سے 2007 تک پشاور ہائی کورٹ میں جج کے طور پر خدمات انجام دیں اور 2007 سے 2009 تک سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج اپنے فرائض سرانجام دیے۔
مرحوم جواد حسن (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) اور فواد حسن (ڈائریکٹر منسٹری آف کامرس) کے والد اور بیرسٹر عدنان صبور روہیلہ کے سسر تھے۔
ان کی نماز جنازہ اتوار کو صبح 11 بجے ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال پر قانونی اور عدالتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.