سی پیک معاہدے کے تحت چین سے پاکستان تک مال بردار کنٹینر کی آمد

68

گلگت :چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) معاہدے کے مطابق چین سے پہلا مال بردار کنٹینر پاکستان کے علاقے سوست امیگریشن پہنچا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق، اس موقع پر ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

یہ مال بردار کنٹینر پاکستان کے زمینی راستے سے کراچی جائے گا اور 8 دنوں میں وہاں پہنچے گا۔ اس کے بعد، یہ کنٹینر سمندری راستے سے جبل علی پورٹ دبئی روانہ کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.