سکھر: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سکھر میں عالمی معیار کا ڈاکٹر ضیاالدین ہسپتال یونیورسٹی کیمپس قائم کیا گیا ہے، جبکہ حیدرآباد میں ہسپتال کی تعمیر کے لیے اپنی ذاتی زمین وقف کر دی ہے۔ یہ بات انہوں نے سکھر میں ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
آصف زرداری نے ڈاکٹر عاصم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم قیمت پر زمین فراہم کی، جو صحت کے شعبے میں ان کے تعاون کی ایک بڑی مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں بھی ڈاکٹر عاصم کی مدد سے نیا ہسپتال تعمیر کیا جائے گا، اور یونیورسٹی کے قیام کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔
سابق صدر نے بتایا کہ روہڑی کنال کی بحالی کے لیے سالانہ 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو کاربن کریڈٹ کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں۔ یہ رقم پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکھر کی ترقی کو دیگر شہروں کی طرح ترجیح دی جائے گی، اور بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.