گڑھی خدا بخش :گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی حمایت سے اقتدار میں آئی، اور آج ان کی صدارت بھی عوام کی طاقت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 45 سال بعد بھٹو کیس کا فیصلہ پلٹ دیا اور پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری کا عہد نبھایا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں نادر آنے کی بات کی جاتی تھی، لیکن ہمارے بزرگوں نے کہا کہ اللہ کی طاقت سب سے بڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت کی مشکلات کا مقابلہ کریں گے اور عوام کو جلد خوشخبریاں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی مشکلات ان کے لیے نیا نہیں ہے اور وہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عوام کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا پانی اور گیس کسی کو نہیں جائے گا، اور جو ان کا حق ہے، وہ انہیں دیا جائے گا۔ زرداری نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے، مگر یہ تبدیلی انسان کے فائدے کے لیے ہے۔
تبصرے بند ہیں.