کیلیفورنیا: گوگل اپنے صارفین کے لیے اکثر منفرد اور دلچسپ فیچرز متعارف کراتا ہے۔ اس بار گوگل نے اپنی سرچ انجن میں ایک خفیہ گیم شامل کی ہے جو "اسکوئیڈ گیم” کے مداحوں کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔
ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ یا موبائل فون پر گوگل سرچ میں "Squid Game” لکھ کر یہ گیم کھیلا جا سکتا ہے۔ یہ گیم اس مقبول نیٹ فلکس شو کے پہلے سیزن کے "ریڈ لائٹ، گرین لائٹ” چیلنج پر مبنی ہے۔
گوگل پر "Squid Game” سرچ کرنے کے بعد اسکرین کے نیچے ایک بھورے رنگ کا گیم پیڈ آئیکون ظاہر ہوگا۔ اس آئیکون پر کلک کرنے سے گیم شروع ہو جائے گی۔
اس گیم میں آپ کو چھ پلیئرز کو گڑیا کے سامنے موجود فنش لائن تک پہنچانا ہوگا۔ اگر گڑیا کی نظر پلیئرز پر پڑ گئی تو ایک پلیئر غائب ہو جائے گا۔ لیکن اگر آپ کم از کم ایک پلیئر کو کامیابی سے فنش لائن تک لے گئے تو آپ جیت جائیں گے۔
یاد رہے کہ اسکوئیڈ گیم کا دوسرا سیزن 26 دسمبر سے نیٹ فلکس پر نشر ہونے جا رہا ہے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔
دنیا بھر کے لوگ اب گوگل سرچ پر یہ منفرد گیم کھیل کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں!
تبصرے بند ہیں.