امریکا نے پاکستان کے چار اداروں پر بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد دینے پر پابندیاں عائد کر دیں

102

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کے چار اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ ان اداروں نے بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کے لیے استعمال ہونے والی خصوصی وہیکل چیسز تیار کیں۔

 

پابندی کا شکار اداروں میں اسلام آباد کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس اور کراچی میں تین ادارے، اختر اینڈ سن، ایفیلی ایٹس انٹرنیشنل، اور روک سائیڈ انٹرپرائیزز شامل ہیں۔ امریکا نے کہا کہ وہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل کے ذرائع پر کارروائی کرے گا۔ یہ اقدام پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے امریکا کی نگرانی اور کارروائی کا حصہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.