کراچی: محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے کمرشل اور نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے حوالے سے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ایکسائز حکام کے مطابق، تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اب سفید رنگ میں ہوں گی اور ان پر سندھی اجرک کا ڈیزائن نمایاں ہوگا، جبکہ کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پیلے رنگ کی ہوں گی اور ان پر بھی سندھی اجرک کے ڈیزائن کا استعمال کیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ 3 اپریل 2025 کے بعد نجی گاڑیوں پر پیلی اور کمرشل گاڑیوں پر کالی نمبر پلیٹس کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ گاڑیوں کی یکساں شناخت اور حفاظتی اقدامات کے لیے کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.