مظفر گڑھ میں مسافر وین کا ٹریکٹر سے تصادم، 4 افراد ہلاک، 12 زخمی

41

 

مظفر گڑھ: پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں کے قریب ایک تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، مسافر وین جو کوٹ ادو سے ملتان جا رہی تھی، سنانواں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر ایک دکان میں جا گھسی۔ اس شدید تصادم میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں کوٹ ادو اور سنانواں منتقل کیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

تبصرے بند ہیں.