لاہور : محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر جاری رہے گی۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔
اسلام آباد، پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبرپختونخوا میں صبح کے وقت کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہوگی۔ مری، گلیات اور ان کے ارد گرد بھی شدید سردی کا سامنا ہوگا۔
سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سردی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی نصیحت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.