کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جب ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 15 ہزار 172 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ یہ کامیابی کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری دن حاصل ہوئی، جب مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
اس دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 172 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 370 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہو گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.