کرپشن کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیں:وزیراعظم کا عوام سے مطالبہ

59

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی ملک کی ترقی کے لیے ایک سنگین رکاوٹ ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گی، مگر اس کے لیے عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔

شہباز شریف نے اس دن کے عالمی موضوع "نوجوانوں کے ساتھ متحد ہو کر کل کی سالمیت کی تشکیل” کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو بدعنوانی کے خاتمے کے لیے آگے آنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حکومت نے نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے سخت اقدامات اٹھائے ہیں، مگر ان کی کامیابی عوامی حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بدعنوانی سے عوامی وسائل کا غلط استعمال ہوتا ہے، جس سے سماجی عدم مساوات اور خدمات کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام سے حکومت عوامی اعتماد کو بحال کرنے اور ملک کی ترقی کے لیے ضروری اقدامات اٹھا سکے گی۔

تبصرے بند ہیں.