امریکی شہری کاپاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر چترال میں مارخور کا شکار

75

چترال : امریکی شکاری رونالڈ جوویٹن نے پاکستان کے قومی جانور مارخور کا شکار چترال میں کیا۔ انہوں نے اکتوبر میں کشمیری مارخور کے شکار کا پرمٹ 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر کی بولی لگا کر حاصل کیا، جو کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی بولی ہے۔

ڈویژنل آفیسر وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق، رونالڈ نے یہ شکار چترال کے تھوشی شاشا کنزروینسی علاقے میں کیا۔ شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال تھی اور اس کے سینگ کی لمبائی 49 انچ سے زیادہ تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے بتایا کہ یہ اس سیزن کا پہلا شکار تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد مقامی افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے، جس سے علاقے کے لوگوں کو مالی فائدہ پہنچتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.